کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ عمران خان خود کو نیب، ایف بی آر اور سپریم کورٹ سمجھتے ہیں ۔ کنٹینر پر چڑھ کر غصہ نہیں نکالنا چاہیے عمران خان کے پاس اگر ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ۔پیرکو مقامی ہوٹل میں ورلڈاسلامک فورم میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں اسحاق ڈار نے کہاکہ عمران خان اداروں کے سربراہان کی بلاجواز تضحیک کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کنٹینر پر چڑھ کر غصہ نہیں نکالنا چاہیے اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو قانون کے مطابق پیش کرے ۔انہوں نے عمران خان کو اخلاقی درس دیتے ہوئے کہا انسان کو انسانیت اور اخلاق کو نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ اسٹیل ملزملازمین کو عید سے قبل 2 ماہ کی تنخواہ ادا کر دی جائے گی۔