اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا گیا تو اسمبلی ایک دن بھی نہیں چلے گی۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا گیا تو اسمبلی ایک دن بھی نہیں چلے گی۔ اگر کسی میں ہمت ہے تو ان دونوں کو نااہل قرار دے۔ ان کا مزید کہنا تھا کل بھی ڈی سی نے جان سے خطرے کا نوٹس دیا ہے اگر اس بار مجھ پر حملہ ہوا تو شریف برادران پر ایف آئی آر کاٹی جائے۔ شیخ رشید نے مطالبہ کیاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف جرنیلوں کو نکال سکتے ہیں تو حکمرانوں کے لیے بھی آپریشن کلین اپ ہونا چاہیے۔