منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے غیر آئینی طور پر نااہل قرار دیا،سابق وزیراعظم

datetime 5  ستمبر‬‮  2016 |

ملتان(آن لائن)سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ انہیں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے غیر آئینی طور پر نااہل قرار دیا، عدالت میں 6 ماہ کیلئے جیل جانے کا ذہن بناکر آیا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام لائرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ توہین عدالت کی سزا چھ ماہ قید ہے لیکن انہیں چھ سیکنڈ کی سزا دے کر نااہل قرار دے دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘جب میں عدالت پہنچا تو یہ ذہن بناچکا تھا کہ اگر مجھے توہین عدالت پر سزا ہوگئی تو 6 ماہ کیلئے جیل چلا جاؤں گا’۔انہوں نے کہا کہ جب کراچی کا میئر جیل میں ہوتے ہوئے بھی عہدے پر برقرار رہ سکتا ہے تو وزیر اعظم بھی جیل میں ہونے کے باوجود عہدے پر رہ سکتا ہے۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے اپنے دور میں میثاق جمہوریت پر عمل کیا اور سابق صدر آصف علی زرداری نے تمام اختیارات منتخب وزیر اعظم کو منتقل کیے’۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو اختیارات کی منتقلی سے جمہوریت اور ادارے دونوں مضبوط ہوئے، پیپلز پارٹی نے اداروں کا احترام کیا اور انہیں مستحکم کیا، ساتھ ہی ہم نے کشمیر کے مسئلے کو بھی اجاگر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہندوستانی مداخلت ختم ہونی چاہیے اور ہم کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود نے کہا کہ عمران خان کو دھرنے دینے کے بجائے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔قبل ازیں مقررین اور مہمانوں کیلئے تیار کیا گیا اسٹیج سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی آمد سے چند لمحے قبل گرکیا اور وہ بال بال بچنے میں کامیاب رہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…