لاہور(این این آئی ) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے میڈیا میں آنے والی بعض خبروں کی وضاحت کرتے کہا ہے کہ پنجاب کے کاشتکاروں میں 50 سے 60لاکھ سمارٹ فون مکمل طور پر مفت تقسیم کیے جائیں گے اور یہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے تحفہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ سمارٹ فون پنجاب کے تاریخی کسان پیکج کے تحت دیے جانے والے سالانہ100ارب روپے کے بلا سود قرضوں کی فور ی اور شفاف تقسیم کے لئے دیے جا رہے ہیں اور ان کی تقسیم انشا اللہ اسی سال اکتوبر میں شروع ہو جائے گی۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ یہ منصوبہ پانچ سال پر محیط ہے اورپہلے سال5لاکھ کسانوں کو سمارٹ فون دیے جانے کا پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سمارٹ فون میں پی آئی ٹی بی کی وضع کردہ ایپلی کیشن اردو زبان میں انسٹال ہو گی جس کا استعمال نہائت آسان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے کسان گھر بیٹھے شعبہء زراعت کے اعلیٰ ماہرین سے رابطہ کرسکیں گے اور فصلوں کی بہتر کاشت ، برداشت وزیادہ پیداوار کے لئے مفید مشورے لے سکیں گے جبکہ انہیں موسم، فصلوں کی بیماریوں، ان کے علاج اور کھاد و ادویات کے بروقت استعمال بارے الرٹ بھی موصول ہو ں گے۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ قبل ازیں کسانوں کو آسان زرعی قرضوں کے حصول میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن سمارٹ فون کے ذریعے بینک کے ایجنٹ اورپٹواری کا کردار زیادہ تر ختم ہو جائے گا۔ اسی طرح قرضے کا حصول آسان ہونے کے ساتھ ساتھ محکمانہ کرپشن کا خاتمہ بھی ہو جائے گا۔
50 لاکھ سمارٹ فونزکی مفت تقسیم،حکومت نے حیرت انگیز منصوبے کا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا
-
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، قبضے واپس















































