جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

بیوٹی پارلر سے تیار ہو کر نکلنے والی دلہن کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا‘ وجہ بھی سامنے آ گئی

datetime 4  ستمبر‬‮  2016 |

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)رشتے کے تنازع پر دلہن کو بیوٹی پارلر کے باہرگولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں چکری روڈ کے قریب واقع بیوٹی پارلر کے باہر فائرنگ کا واقعہ ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد نے بیوٹی پارلر سے تیار ہو کر نکلنے والی دلہن کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ دلہن کے ساتھ گاڑی میں سوار ایک خاتون سمیت دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔ تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دلہن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی۔
ہلاک ہونے والی لڑکی کی شناخت 22 سالہ آمنہ کے نام سے ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی کے قریب صادق آباد کی رہائشی آمنہ کی آج رخصتی ہونے والی تھی جبکہ وہ تیاری کے لیے مذکورہ بیوٹی پارلر گئی تھی جو کہ ان کے جاننے والوں کا ہی تھا۔ تھانہ صدر بیرونی کے پولیس ذرائع نے بتایا کہ دلہن پر ممکنہ طور پر اس کے کزن نے حملہ کیا، کیونکہ اس کو رشتے کے لیے لڑکی کے گھر والوں کی جانب سے انکار کیا جا چکا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…