اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے احتساب مارچ میں خواتین بھی شامل ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق احتساب مارچ میں پیدل چل کرشرکت کرنے والی خواتین میں سے تین خواتین حبس کی وجہ سے بے ہوش ہوگئیں ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب عمران خان کی قیادت میں ریلی شاہدرہ سے روانہ ہوئی توسمن آباد سے تعلق رکھنے بشری ،عائشہ اورایک اورخاتون بے ہوش ہوگئیں جن کوپی ٹی آئی کی دیگرکارکن خواتین نے ہوش میں لایااورہسپتال میں لے جانے کی کوشش کی توان تینوں خواتین نے ہسپتال جانے سے انکارکردیاجس پران خواتین نے پھرپیدل چلناشروع کردیااورساتھ عمران خان کے حق اورنوازشریف کے خلاف نعرے لگاناشروع کردیئے