منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

طاہر القادری یا عمران خان ؟ زیادہ خطرناک کون؟جنرل راحیل شریف چند گھنٹوں میں کیا کرنے جا رہے ہیں، سنسنی خیز انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری میں سے اس وقت حکومت کے لئے طاہر القادری زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے ۔آرمی چیف اپنے وعدے کو ضرور پورا کریں گے ایسا ہوگیا تو حکومت کے لئے بہت بڑی مشکل کھڑی ہو جائے گی ۔
تفصیلا ت کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی شو میں انکشاف کیا ہے کہ طاہر القادری کا راولپنڈی میں مارچ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ آرمی چیف راحیل شریف کے ساتھ ہونے والی آخری ملاقات میں ان کا وعدہ یاد دلائیں گے جس میں انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج کروانے اور ذمہ داروں کو سزا دلوانے کا وعدہ کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت راولپنڈی میں عوام کا ہجوم بڑھتا جا رہا ہے۔ کویقینی طور پر اگلے اڑتالیس سے بہتر گھنٹوں میں ہی کوئی نہ کوئی فیصلہ ہو جائے گا اور یہ میچ زیادہ لمبا نہیں جائے گا۔ صابر شاکر کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کا کردار اس تمام معاملے میں سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ کی طرز پر ادا کیے جانے کا قوی امکان ہے ۔ یاد رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑنے اپنے دور حکومت میں نواز شریف کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا تھا۔
صابر شاکر کے اس تجزئے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ صابر شاکر جو کہہ رہے ہیں لگتا ہے کہ ایسا ہی ہونے جا رہا ہے ۔
صابر شاکر نے کہا کہ جو اطلاعات آرہی ہیں اور ان کے پاس جو پیغامات آرہے ہیں ان کے مطابق میچ اب ڈی میں ہو رہا ہے اور کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…