بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ملک میں دھماکے کیوں ہوتے ہیں؟طاہر القادری نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/اسلام آباد(این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اسلام روانگی سے قبل دوپہر ڈیڑھ بجے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میری راولپنڈی قصاص و سا لمیت پاکستان مارچ میں شرکت کے اعلان کے بعد حکمرانوں نے راولپنڈی کو کنٹینروں سے سیل کر دیا ۔وزیر اعظم نواز شریف جلسے کرتے پھر رہے ہیں ،جس شہر میں وہ جاتے ہیں وہاں کنٹینر کھڑے کر کے راستے بند کیوں نہیں کئے جاتے ،ملک میں دوہرے قانون اور دوہری جمہوریت کو نہیں مانتے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اور پانامہ لیکس کے لٹیروں سے انصاف لئے بغیریہ تحریک ختم نہیں ہو گی ۔انہوں نے وارننگ دی کہ حکمران میرے راولپنڈی پہنچنے سے قبل کنٹینر ہٹا دیں اور راستے کھول دیں ورنہ وہ خود ذمہ دار ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پونے دو سو شہروں میں احتجاج کیا کہیں کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ،میری شرکت کے اعلان کے بعد حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ،سربراہ عوامی تحریک کا لاہور سے اسلام آباد جگہ جگہ کارکنوں نے پر تپاک استقبال کیا ،ڈاکٹر طاہر القادری نے نماز عصر کلر کہار اور نماز مغرب پرانے ٹول پلازہ پر ادا کی ۔اسلام آباد پہنچنے پر انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قصاص مارچ کی کامیابی سے پاکستان کے تمام مظلوموں کو انصاف ملے گا ،انہوں نے کہاکہ جب بھی حکومت دباؤ میں آتی ہے ملک میں دھماکے شروع ہو جاتے ہیں سانحہ اے پی ایس کے بعد سانحہ کوئٹہ اور اب مردان دہشتگردی جس کے نا قابل تردید ثبوت ہیں ۔غیر ملکی قوتوں نے نواز شریف کو اقتدار میں لانے کیلئے اربوں ڈالر کی انویسٹمنٹ کی ہے ۔یہ خاندان پاکستان کا محب وطن نہیں قوم کو شریف برادران کے اقتدار اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا ۔جلسہ گاہ پہنچنے پر سربراہ عوامی تحریک کا ہزاروں کارکنان نے والہانہ استقبال کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے ۔کارکنوں کے نعرے تھے خون رنگ لائے گا انقلاب آئے گا ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…