منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

استعفیٰ نہیں مانگ رہے ،تحریک انصاف کی قلابازی،نیا موقف سامنے آگیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے کہا ہے کہ استعفیٰ نہیں احتساب مانگ رہے ہیں ، ترقی روکنا چاہتے ہیں اور نہ ہی جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،راستوں کو بند کرنے سے ثابت ہو گیا کہ حکومت کس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین ، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا کہ پانامہ لیکس میں نام آنے کے بعد حکمران جس طرح کی تدبیریں کر رہے ہیں وہ ان کے کسی کام نہیں آئیں گی ۔ پانامہ لیکس میں نام آنے کے بعد شریف خاندان خود کو احتساب کیلئے پیش کر دے او ریہ پوری قوم کا مطالبہ ہے ۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ یہ عوام کی لوٹی ہوئی دولت کی جنگ ہے اور عوام خود یہ جنگ لڑ رہے ہیں ۔میاں صاحب کہہ رہے ہیں کہ باقی ڈیڑھ سال بھی نکال لیں گے اصل میں میاں صاحب یہ کہنا چاہتے ہیں کہ میں نے 1992-94ء میں بیرون ملک جائیدادیں بنائیں میں نے دو دہائیاں نکال لی ہیں باقی وقت بھی نکال لوں گا لیکن انہیں بتانا چاہتے ہیں یہ اب ان کی خام خیالی ہے ، عوام نے اس ملک سے کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور تحریک انصاف کی جدوجہد کے آنے والے دنوں میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…