منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’پاکستانی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ‘‘ پاک فوج اور پولیس پر حملوں میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ٹھکانے لگا دیا گیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم جند اللہ کا اہم کمانڈر فضل الرحمن عرف مفتی مارا گیا ،ملزم پاک ا فواج، پولیس اور امام بارگاہوں پر حملوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب تھا جبکہ لیاری سے 18 افراد کے قتل میں ملوث3ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدارہ میں اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے مشرف کالونی میں کالعدم تنظیم جنداللہ کے دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ کاروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم فضل الرحمن عرف مفتی شدید زخمی ہوگیا جوکہ ہسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوگیا۔
ملزم کے گروپ کا امیر ثاقب انجم عرف عارف ہے جو بلوچستان سے اپنا گروپ چلارہا ہے۔فضل الرحمن عرف مفتی کے گروپ کے سات دہشت گرد 2015 میں مومن آباد کے علاقے میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ملزم خودکش جیکٹ بنانے کے علاوہ بلاک بم اور موٹر سائیکل میں بارود لگانے کا ماہر تھا۔فضل الرحمن عرف مفتی قصبہ کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں امام بارگاہوں کے باہر بلاک بم کے دھماکوں، قائدآباد میں ایس ایس یو پولیس کی بس پر اور بلدیہ ٹاؤن میںآرمی بس پر موٹر سائیکل بم دھماکے میں ملوث ہے۔اس کے علاوہ ملزم اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ 5ہینڈ گرینیڈ اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔ملزم حال ہی میں کراچی کسی بڑی کاروائی کی غرض سے آیا تھا۔ہلاک دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی ٹارگیٹڈ چھاپے مارے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لیاری پولیس نے سنگولین اور جمن شاہ پلاٹ میں گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کیاجس کیدوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کی شناخت سمیر کوڈو، منور بلوچ اور احمد فراز کے ناموں ہوئی ہے جن کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر گروپ سے ہے۔ملزمان کی نشاندہی پر جمن شاہ پلاٹ کی کچرا کنڈی سے مدفن اسلحہ بر آمد کیا گیا ہے جس میں کلاشنکوف، رائفلیں اور سینکڑوں مختلف بور کی گولیاں شامل ہیں۔گرفتار ملزمان گینگ وار ملزم سکندر عرف سکو کے والد سمیت 18 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…