کراچی (این این آئی) ملک دشمنوں کے خلاف عوام متحد،رینجرز کی پیشکش پر بڑا کام شروع،پاکستان رینجرز سندھ نے ایک اورخفیہ اطلاع پرکارروائی کرکے گلشن اقبال کے علاقے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلی ہیں ۔ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق اسلحہ ایک گودام میں چھپایا گیا تھا ۔برآمد ہونے والے اسلحہ میں 8ایم ایم رائفل ،کلاشنکوف ،اسنائپر اور سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں ۔ترجمان رینجرز سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0316-2369996،ای میل ایڈریس [email protected]،رینجرز ہیلپ لائن 1101یا ایس ایم ایس کے ذریعہ دیں ۔اطلاع دینے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔دریں اثناء کراچی پولیس نے لیاری کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے 4ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔یہ بات ایس ایس پی سٹی فیض اللہ کوریجو نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ بغدادی تھانے کی پولیس پارٹی نے لیاری شاہ بیگ لین میں کارروائی کرتے ہوئے بابا لاڈلہ گروپ کے دو اہم کمانڈروں زبیر بلوچ ولد نور بخش اور اویس بلوچ ولد مشتاق کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ ، ایک پستول اور کلاشنکوف کی سیکڑوں گولیاں برآمد کرلی ہیں ۔جبکہ بغدادی تھانے پولیس کی پارٹی نے ایک دوسری کارروائی میں سیفی لائن کے علاقے سے دو ملزمان عاقب ولد غلام اکبر اور فیضان ولد محمد کریم کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ان کا تعلق لیاری گینگ وار سنی گروپ سے ہے ۔ملزمان کے قبضے سے 2پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں ۔ملزمان اس سے قبل بھی قتل ،اقدام قتل ،اغوا برائے تاوان ،بھتہ خوری اورڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔
ملک دشمنوں کے خلاف عوام متحد،رینجرز کی پیشکش پر بڑا کام شروع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
محلے کی ’آنٹی‘ نے چغلیوں کو کاروبار بنا لیا، کمائی سے 2 گھر بھی خرید لیے



















































