اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں ایک ہی روز میں دوسری بڑی کارروائی کردی گئی۔ پشاور سے 32کلومیر دور خیبرایجنسی کے علاقہ میں واقع ورسک ڈیم سے ملحقہ کرسچن کالونی میں علیٰ الصبح دہشتگردوں کے حملے کے بعد مردان میں ضلع کچہری میں بم دھماکے کردیئے گئے۔ مردان میں ضلع کچہری میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے ہیں جس میں4افراد شہید جبکہ 24 زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی اور امدادی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ کی جگہ مقامی پولیس کے افسران و اہلکاروں کاایک اجلاس جاری تھا جس کو نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق جب دھماکے کئے گئے تو کچہری میں بہت زیادہ رش تھا۔
واقعہ میں متعدد افراد جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال مردان میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ کا بھی خدشہ ہے۔ ریسکیو آفیسر حارث حبیب نے چار ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ خیبر ایجنسی میں ورسک ڈیم سے ملحق کرسچن کالونی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں دوافراد شہید جبکہ تمام چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مردان میں دھماکے کوئٹہ سانحے کی طرز پر ہی ہوئے ہیں اور یہ کوئٹہ سانحے کے بعد کچہری پر دوسرا حملہ ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مردان میں کچہری پر حملے کی کڑیاں وہیں جا ملتی ہیں جہاں سے کوئٹہ کو لہو لہان کیا گیا تھا۔
پشاور میں دہشتگردوں کے حملہ اورمردان دھماکوں کی کڑیاں کہاں جا ملیں؟؟بڑی خبر!
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
محلے کی ’آنٹی‘ نے چغلیوں کو کاروبار بنا لیا، کمائی سے 2 گھر بھی خرید لیے



















































