چمن(این این آئی) باب دوستی پربھارت نواز افغان باشندوں کی جانب سے پتھراؤ کے باعث گزشتہ دو ہفتے سے بند پاک افغان بارڈر افغانستان کی باقاعدہ معافی کے بعد کھول دیا گیا۔بدھ کو چمن میں واقع پاک افغان سرحدی دروازہ باب دوستی 14 روز بعد کھول دیا گیا ہے ٗباب دوستی کھلنے پر سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیاں سامان لے کر آنے اور جانے کیلئے اپنی باری کی منتظر ہیں ٗ سرحد پر پیدل افراد کے گزرنے کے لئے راستے کھول دیے گئے ہیں ٗ پاک افغان سرحد کھلنے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔واضح رہے کہ چمن میں پاک افغان سرحد پر واقع باب دوستی پر 18 اکست کو بھارت نواز افغان شہریوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا جس کے باعث پاکستان نے احتجاجاً باب دوستی کو بند کردیا تھا ٗ گزشتہ روز پاکستانی حکام سے ہونے والی ملاقات میں افغان حکام کی جانب سے واقعہ پر معافی اور آئندہ اس قسم کے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی کے بعد باب دوستی کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
صرف دو ہفتے میں’’مردہ باد‘‘کے بعد’’زندہ باد‘‘پاک افغان سرحد پر حیرت انگیز صورتحال
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
محلے کی ’آنٹی‘ نے چغلیوں کو کاروبار بنا لیا، کمائی سے 2 گھر بھی خرید لیے



















































