منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حیرت انگیز مہم’’ ایک روپیہ فار پاکستان‘‘ کی تیاریاں مکمل، عید کے بعد افتتاح ہوگا

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن ) حیرت انگیز مہم ’’ ایک روپیہ فار پاکستان‘‘ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، حب الوطنی اورقوم سے محبت کے جذبے سے سرشار ہوں اسی لئے بیرون ملک اپنا کاروبار چھوڑ کر پاکستان آیا ہوں تاکہ اپنے ہم وطنوں کی خدمت کر سکوں اور انکے معاشی بوجھ کو کم کرنے کیلئے ایسے منصوبوں کا آغاز کر سکوں جن کے باعث عام آدمی کو روزگار کے مواقعے فراہم کئے جا سکیں۔یہ بات ’’مدد اور مسکراہت ‘‘( ہیلپ اینڈ سمائل) نامی فلاحی تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد راؤ عثمان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ۔ پاکستان میں غربت اور بیروزگاری پرقابو پانے کیلئے ’’مدد اور مسکراہت ‘‘( ہیلپ اینڈ سمائل) نامی فلاحی تنظیم کی جانب سے ’’ ایک روپیہ فار پاکستان ‘‘ کے نام سے حیرت انگیز مہم کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ،انشااللہ عید کے بعد اس مہم کی پروقار افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ بیروزگار اور ضرورت مند افراد کو ان کے متعلقہ شعبہ اور مہارت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں روزگار فراہم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو اس وقت بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے ، جس کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے آگے آنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ میں نے ایک ماہ کے مختصر ترین عرصہ میں 45 افراد کو اپنے دفتر میں روزگار فراہم کر دیا ہے ، بیروزگاری کے گراف کو کم کئے بغیر جرائم کی شرح میں کمی نہیں لائی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی معاشی حالت بہتر بنائے بغیر معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کا تصور ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ’’ ایک روپیہ فار پاکستان ‘‘ کے علاوہ بھی کئی پراجیکٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جن کے ذریعے پڑے لکھے نوجوان مرد و خواتین کو روزگار کے مواقعے فراہم کئے جائیں گے ‎



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…