پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) شدید مالی مشکلات کے باوجود میڈیکل کالج میں ایک دو نہیں تین تین طلائی تمغے حاصل کر کے اپنے غریب باپ کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق دیر سے تعلق رکھنے والے سلیمان کے ضعیف والد پیشے کے لحاظ سے چوکیدار ہیں ،مگر مالی مشکلات کے باوجود انہوں نے اپنے بیٹے کی پڑھائی میں کوئی خلل نہیں آنے دیا ۔ محنتی بیٹے نے بھی باپ کی لاج رکھتے ہوئے والد کا سر فخر سے بلند کردیا اور میڈیکل کے پہلے دوسرے او ر تیسرے سال میں طلائی تمغے حاصل کرنے کے بعد مجموعی طور پر اول پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا ۔ سلیمان کا ارادہ ہائو س جاب مکمل کرنے کے بعد سپیشلائزیشن کرنے کا ہے ۔