جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

’’پاکستان میں ترقی کی زبردست لہر‘‘ ایک ساتھ کئی اہم منصوبوں کا افتتاح

datetime 1  ستمبر‬‮  2016 |

گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے گوادر فری زون منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ڈیم ، یونیورسٹی اور پاک چین سکول سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح کر دیا ۔ جمعرات کو وزیر اعظم محمد نواز شریف نے گوادر کا دورہ کیا وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر فری زون ، بزنس سروس کمپلیکس اور یونیورسٹی آف گوادر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس دوران وزیراعظم نے چین پاکستان پرائمری اسکول،ساور کور ڈیم اور شادی کور ڈیم کا افتتاح کردیا ہے، اس موقع پر مختلف منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں گورنر محمد خان اچکزئی ٗوزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری ٗ وفاقی وزراء عبدالقادر بلوچ،احسن اقبال اوروزیرمملکت میر حاصل بزنجو ،مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ،چین کے سفیر سن وی ڈونگ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت شپنگ اینڈ پورٹس میر حاصل بزنجو نے کہاکہ گوادر میں منصوبوں کا افتتاح تاریخی اہمیت کا حامل ہے، سی پیک اصل میں بلوچستان کیلئے بھی گیم چینجر کی حیثیت رکھتاہے۔انہوں نے کہاکہ گوادر سی پیک ہے اور سی پیک گوادر ہے ٗبلوچستان کے لوگوں کو ترقی چاہئے ٗبلوچستان کیعوام کو سی پیک چاہئے،وہ اس منصوبے میں آن بورڈ ہیں ٗاگر کوئی کہتا ہے کہ ہمیں سی پیک نہیں چاہئے تو اس کی نیت میں فتور ہوسکتاہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مکران سمیت بلوچستان کے لوگوں کو سی پیک میں شریک رکھناچاہئے اور گوادر کیلئے10 ارب روپے کا پیکیج اعلان کیاجاناچاہئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہاکہ گوادر پورٹ چین اور پاکستان دوستی کی علامت ہے، گوادر پورٹ سی پیک کاایک اہم منصوبہ ہے، گوادر پورٹ کی ہینڈلنگ استعداد میں بہتری آئی ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ گوادرفری زون پاکستان کی ترقی میں اہمیت کا حامل ہوگا،انہوں نے کہاکہ ہم گوادر کے شہریوں کو تعلیمی وظائف بھی دینے جارہے ہیں، مقامی بچوں کو چینی زبان سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…