کراچی(این این آئی)کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف بغاوت، میڈیا ہاؤسز پر حملے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کے تفتیشی افسرکو تبدیل کر دیا گیاہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کی 3گرفتار خواتین کی درخواست ضمانت کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف درج بغاوت ، میڈیا ہاؤسز پر حملے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں انسپکٹر حمید خان کی جگہ ایس پی عدیل چانڈیو کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر انسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج کی ہدایت پر تبدیل کیا گیا ۔دوسری جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کی تین خواتین کی درخواست ضمانت کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ مقدمے کی سماعت دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر تفتیشی افسر تبدیل ہو گیا ہے اس لئے نئے تفتیشی افسر کو تیاری کے لئے وقت دیا جائے ۔
ایم کیو ایم کیخلاف عدالتی کارروائی کے دوران اچانک یہ کیا ہو گیا ۔۔۔؟ بڑی تبدیلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
محلے کی ’آنٹی‘ نے چغلیوں کو کاروبار بنا لیا، کمائی سے 2 گھر بھی خرید لیے



















































