لاہور ( این این آئی)امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جاری تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانا پاکستان کی ذمہ داری ہے،کشمیری ستر سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ ہے ہیں ،امریکہ بھارت معاہدے پاکستان کا گھیرا تنگ کرنے کی سازش ہے،امریکہ کو کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کیوں نظر نہیں آتے؟بھارت پروپیگنڈہ کے ذریعے تحریک آزادی کو کمزور کرنا چاہتا ہے،بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کے جرم میں پھانسی کی سزائیں سنائی جا رہی ہیں،جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم کی سزائے موت کے خلاف اپیل سپریم کورٹ نے مسترد کر دی ہے، حکومت پاکستان او آئی سی اور سلامتی کونسل سمیت ہر فورم پرآواز بلند کرے ، ہمیں اپنے ان محسنوں کی قدر کرنی چاہئے، بھارتی شہ پر پاکستان سے محبت کرنے والوں کو پھانسیاں دی جا رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں مرکزی ذمہ داران اور کارکنان کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے انتہائی ناگزیر ہے۔ اس کے بغیروطن عزیز پاکستان ہمیشہ خطرات سے دو چار رہا ہے۔ ہم مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور انہیں آزادی ملنے تک ہر لحاظ سے ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے اور جاری رہے گی۔ مظلوم کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔پاکستان لاالہ الااللہ کا ملک ہے، کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یٰسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی اور دیگر قائدین اگر پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کا نعرہ لگارہے ہیں توہمیں بھی ان کی مددوحمایت کرنی چاہیے۔ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور پاکستانی و کشمیری مسلمانوں کا خون ایک ہو چکا ہے انہیں کسی صورت جدا نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت معاہدے پاکستان کے خلاف خوفناک سازش ہیں۔وطن عزیز کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔حکومت کوکسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہئے۔امریکہ کی طرف سے پاکستان کے گھیراؤ کیلئے بھارت کی بندرگاہیں اور اڈے استعمال کرنے کے معاہدے کئے گئے۔ بھارت اور امریکہ پاک چین راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے عالمی سطح پر پاکستان مخالف سازشیں شروع کئے ہوئے ہیں۔ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے ایٹمی قوت ہے اور ہربیرونی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینا جانتا ہے۔ ملکی سلامتی کو درپیش خطرات پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کر سکتے۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان سے محبت کرنے والوں کو بنگلہ دیش میں پھانسیاں دی گئیں اور اب جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم کی سزائے موت کے خلاف اپیل سپریم کورٹ نے مستردکر دی ہے۔ بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت اس بات سے سخت خوفزدہ ہے کہ لوگ ایک بار پھر نظریہ پاکستان کی بنیادوں پر متحد و بیدار ہو رہے ہیں اور ان کے دلوں میں بھارت کے خلاف شدید نفرت پیدا ہو رہی ہے۔ بھارت بھی واضح طور پر یہ دیکھ رہا ہے کہ آخر یہ دھوکے اور ظلم و ستم کب تک چلے گا ‘ وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب اس خطہ میں اس کے خلاف تحریک مزید زور پکڑے گی اور اس کے گہرے اثرات ختم ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت بھار ت سرکار کے اشاروں پر یہ گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے۔ آج بنگلہ دیش پر اسی مجیب الرحمان کی بیٹی کی حکومت ہے جو اپنے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کا نام لینے والوں کو جیلوں میں ڈال رہی ہے اور بھارت کی ہمنوا بن کر انہیں پھانسیاں دی جا رہی ہیں۔حکومت پاکستان کو اس حوالہ سے آواز اٹھانی چاہئے۔
امیر جماعتہ الدعوۃ نے پاکستان حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فورنگ میں ایک رات
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
تیل کی قیمتیں مزیدکم ہوں گی،وزیر مملکت نے خوشخبری سنادی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
مڈل کلاس طبقے کے لیے اب امپورٹڈ گاڑی خریدنا آسان؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
ملازمین کیلیے انکم ٹیکس کے نئے سلیبز؛ کتنی تنخواہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی؟
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب
-
قصور میں 2 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا



















































