اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کی دو پائلٹ سگی بہنوں نے بوئنگ 777 طیارے کا لائسنس حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے ۔ملتان سے تعلق رکھنے والی پی آئی اے کی دونوں پائلٹ بہنیں ارم مسعود اور کیپٹن مریم مسعود نے ایک ہی وقت میں فرسٹ آفیسر یعنی معاون پائلٹ کی حیثیت سے بوئنگ 777 طیارے پر خدمات انجام دیں ۔کیپٹن مریم مسعود نے بوئنگ 777 پر فرسٹ آفیسر کی حیثیت سے پانچ سو گھنٹے کی فلائنگ ڈیوٹی مکمل کرکے ترقی پالی ہے اور وہ اب ٹربو پراب طیارے اے ٹی آر کی پائلٹ ان کمانڈ ہیں جبکہ ارم مسعود نے معاون پائلٹ کی حیثیت سے بوئنگ 777 طیارے سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے ۔اس وقت دو سگے بھائی بھی کپٹن رفعت سعید اور کپٹن احمد سعید بوئنگ 777 طیارے پر پائلٹ ان کمانڈ کی حیثیت سے پی آئی اے میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔