پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

72 ہزار ٹیکس نادہندگان افراد کی شامت آگئی ، مہلت ختم ، حکومت نے بڑا فیصلہ لے لیا ‎

datetime 31  اگست‬‮  2016

سرگودھا(ما نیٹرنگ ڈیسک)سرگودہا ڈویژن کے 72ہزار سے زائد نادہندگان کی پراپرٹی سربمہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ٹیکس کی ادائیگی کے لیے 31اگست تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی تھی ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق 31اگست تک ادائیگی کرنے والوں کو 5فیصد رعائت دی گئی تھی، جبکہ ٹیکس ادا نا کرنے والوں کی جائیدادیں سیل کر دی جائیں گی جبکہ ڈویژ ن بھر سے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے لیے 72462افراد کو چالان فارم نوٹسز جاری کر دیئے۔ضلع سرگودہا میں 49832، ضلع خوشاب میں 9534،ضلع میانوالی میں 6895 اور ضلع بھکر میں 6201نادہندگان کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔محکمہ کی جانب سے یہ احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں کہ اگر کسی کو ابھی تک نوٹس جاری نہیں ہوا تووہ فوری طور پر متعلقہ محکمہ سے رابطہ کرئے۔
اس کے علاوہ 31اگست تک گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا کرنے والوں کو 10فیصد تک چھوٹ د ی گئی تھی۔پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والے نادہندگان کی پراپرٹی سیل ، جبکہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کو پکڑ کر تھانوں میں بند کر دیا جائے گا۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودہا رانا انتخاب نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دی گئی سہولت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے تمام نا دہندگان ٹیکس کی ادائیگی کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے یقینی بنائیں ۔‎

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…