اسلام آباد (این این آئی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے خطے کے تین ارب عوام کو فائدہ ہوگا ٗمنصوبے کے تحت تجارتی مراکز قائم کئے جائیں گے جس سے ملک کی معیشت مستحکم ہوگی ٗطویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے ٗبلوچستان اور خیبر پختونخوا کے پسماندہ علاقوں کے عوام کے لئے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ وزارت منصوبہ بندی وترقی کے حکام نے بتایا کہ رواں سال کے آخر تک پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام صوبوں کو یکساں فوائد ملنا شروع ہو جائیں گے، سی پیک کے قلیل مدتی منصوبے 2017۔2018 ٗطویل مدتی منصوبے 2020ء تا 2030ء تک مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تکمیلی مراحل کے دوران ہی سڑکوں اور بجلی کے منصوبوں کے فوائد عوام کو ملنے لگے ہیں، کراچی کا بن قاسم پاور پلانٹ اگلے سال کے آخر تک بجلی کی پیداوار شروع کردے گا، کوئلے سے چلنے والے 660 میگا واٹ کے 2 پاور پلانٹس کی تعمیر سے حاصل ہونے والی 1320 میگاواٹ بجلی نظام میں آنے سے شارٹ فال ایک تہائی کم ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ قراقرم ہائی وے کو بہتر بنانے کے ساتھ ایم فور نیشنل موٹر وے پر بھی چینی انجینئرز دن رات کام میں مصروف ہیں، ریل ویز اور لائٹ ریلز کی اپ گریڈیشن بھی اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے کا محور گوادر ہے جہاں سی پیک منصوبہ بحیرہ ہند سے ملتا ہے، یہیں سے تمام وسائل پاکستان کے مرکز اور مغربی چین کو جائیں گے، جبکہ پاکستان اور چین میں تیار ہونے والا مال دنیا بھرمیں بھیجا جائے گا۔گوادرمیں فری ٹریڈ زون، اسپیشل اکنامک زون، کوسٹل ہائی وے اور بین الاقوامی ہوائی اڈا بھی تکمیل کے مراحل میں ہے، یوں 2013 ء میں شروع کیا جانے والے یہ منصوبہ گودار کو مچھیروں کے قصبے سے جدید شہر میں بدل دے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ سیاسی تعلقات سٹرٹیجک اکنامک تعلقات میں تبدیل ہو چکے ہیں، اس کے ہماری ترقی اور خطے کے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ گوادر سی پیک کا گیٹ وے ہو گا، یہ اس صدی کا بڑا موقع ہے اس کو ضائع نہیں کر سکتے۔ خطے کے تین ارب عوام کو اس کا فائدہ ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت تجارتی مراکز قائم کئے جائیں گے جس سے ملک کی معیشت مستحکم ہوگی ، مقامی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک فوری رسائی ممکن ہوں گی، مقامی آبادی کی اقتصادی حالت مزید بہتر ہوں گی جبکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے سے پاکستان کو ایشن ٹائیگر بنانے کا خواب پورا ہوگا ۔
سی پیک منصوبے سے خطے کے تین ارب عوام کو فائدہ ہوگا ٗوزارت منصوبہ بندی وترقی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بٹرفلائی افیکٹ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ
-
کرپٹو ایکسچینج نے غلطی سے 44 ارب ڈالر کے بٹ کوائن صارفین میں بانٹ دیئے
-
رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اہم اعلان ہو گیا
-
ڈیفنس بل بورڈ پر نازیبا مواد چلانے والے کا ویڈیو بیان وائرل، اصل کہانی سامنے آگئی
-
پی ڈی ایم اے کا پنجاب میں بارش اور برف باری کا الرٹ
-
زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
رحمان اللّٰہ گرباز نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کردیا
-
بڑا اعلان معلومات فراہم کرنے پر 50 ہزار ڈالر انعام مقرر
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان
-
اسلام آبادخود کش حملے کا افغانی ماسٹر مائنڈ گرفتار، سہولتکار بھی گرفت میں آگئے
-
اینڈرائیڈ فون صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی؛ گوگل کا اہم اعلان
-
سام سنگ نے اپنے مشہور فون کی اپ ڈیٹس بند کر دیں
-
یو اے ای نے 2026 میں گولڈن ویزا اور نئی ویزا کیٹیگریز کا سلسلہ بڑھا دیا



















































