منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مودی نے بلوچستان سے متعلق تقریر کس کے کہنے پر کی؟ کون دباؤ ڈال رہا تھا؟ اندر کی کہانی منظر عام پر۔۔تہلکہ خیزانکشافات

datetime 27  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بلوچستان کے حوالے سے تقریر کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ایک بھارتی اخبار نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تقریر کے پیچھے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر دفاع منوہر پاریکر کا دباؤ تھا ان دونوں انتہا پسند وزراء4 نے نریندر مودی کو قائل کیا کہ کشمیر کے مسلے پر پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکایا ہے لہذا پاکستان کو سبق سکھانے کے لیئے اور بلوچستان کی آزادی کے لیئے بھارت کو کھل کر اپنی پالیسی بیان کر دینی چاہئیے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کو بعض سنیئر بیورو کریٹس نے مشورہ دیا تھا کہ بھارت کے یوم آزادی کی تقریب میں آپ بلوچستان کا ذکر نہ کریں کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں لیکن وہاں پر موجود انتہا پسند وزراء نے ان کی ایک نہ چلنے دی بلکہ نریندر مودی کو یہاں تک کہہ دیا گیا کہ آپ کو اپنی تقریر میں بلوچستان کا حوالہ ضرور دینا پڑیگا چنانچہ نریندر مودی نے اپنی جماعت کے انتہا پسندوں کی بات مان لی۔ رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی تقریر کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…