کراچی (این این آئی)کراچی میں ہر سال معمول بنتا جا رہا ہے کہ قانونی مویشی منڈیوں کے بیوپاری اپنے کاروبار کو دوام بخشنے کے لئے قانونی طرز عمل اختیا ر کرنے کے ساتھ شہر بھر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں میں اپنے جانور اور بالخصوص وہ جانور جو مکمل صحت مند نہ ہوں یا بیمارہوں چھوڑ دیتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ منافع سمیٹا جا سکے یہ جانور کھلے عام کراچی کی سڑکوں ، گلیوں ،محلوں میں بغیرہیلتھ سرٹیفیکٹ کے گھومتے یا قیام کرتے نظر آتے ہیں جو کہ کانگو جیسی موذی بیماری کا سبب بن سکتے ہیں، سروئیر آف کراچی نے کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاون ، نیو کراچی، لیاقت آباد ، لانڈھی، کورنگی ،ملیر کے سروے کے ساتھ ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی جو کہ سپر ہائی وے پر موجود ہے کا سروے کیا اور اس دوران بیوپاریوں سے جو معلومات حاصل ہوئیں وہ سنسنی خیز ہونے کے ساتھ کراچی کی عوام کی صحت کے اعتبار سے لمحہ فکریہ تھیں، بیوپاریوں کے مطابق تمام قانونی مویشی منڈیوں میں جانور کا بڑا کاروبارکرنیوالوں کے جانورچاہے وہ کتنا ہی بیمار کیوں نہ ہو کسی نہ کسی طریقے سے بیچ کر جاتے ہیں اس کے لئے وہ اپنے بیمار جانور وں کو کراچی کے مختلف مقامات با لخصوص لاندھی اور ملیر کی غیر قانونی منڈیوں میں فروخت کرنے کے لئے بھیج دیتے ہیں ، ان بیمار جانوروں کو زندہ رکھنے کے لئے مخصوص ویکسی نیشن کی جاتی ہے جس سے وہ ایک ہفتے سے 15 دن تک صحت مند نظر آتے ہیں، فوری طور پر موت کی جانب گامزن جانوروں کومناسب داموں میں قصابوں کے حوالے کر دیاجاتا ہے ، سروئیر آف کراچی کی ٹیم کے مطابق اس وقت کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کی تعداد سو سے زائد ہے جو کہ مزید بڑھے گی اس طرح کانگو وائرس کے پھیلنے کے بہت امکانات موجود ہیں کیونکہ یہ جان لیوا وائرس جانوروں کو ہاتھ لگانے کے علاوہ ان کے فضلے سے بھی پھیل سکتا ہے اس لئے میویشی منڈیوں کا رخ کرنے والے احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں ، مویشی منڈی سے واپسی پر اینٹی بیکٹیریل صابن سے لازمی نہائیں ،جبکہ غیر قانونی مویشی منڈیاں لگوانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بلدیاتی انتظامیہ برابر کی ذمہ دار ہے ابھی وقت ہے لہذا متعلقہ محکمہ جات فوری طور پر اسکا سدباب کریں ورنہ خدا نخوستہ کانگو سمیت بیمار جانوروں سے منتقل ہونے والے وائرسز سے عوام کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
عیدالاضحی‘ مویشی منڈیا ں خطرناک وائرس کے پھیلاؤ کا سبب ‘خریدار محتاط رہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری















































