راولپنڈی (مانیٹر نگ ڈیسک)راولپنڈی میں بینک ڈکیتیوں میں اضافے کے بعد پولیس نے شہر کےاکثر بینک بند کرادیے۔ سی پی او نے سیکورٹی انتظامات مکمل ہونے تک بینک بند رکھنے کے احکامات دے دیے۔سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کہتےہیں کہ بینکس کی اپنی سیکورٹی ناقص ہے ۔بینکس سیکورٹی انتظامات مکمل کریں ۔ بینک تبھی کھلیں گے جب سیکورٹی انتظامات مکمل ہوں گے ۔تین روز قبل راولپنڈی کےعلاقے پشاور روڈ چوہڑ چوک پر نجی بینک میں 2 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی ہوئی۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے برہمی کااظہار کیا اور آر پی او کوتحقیقات کاحکم دے دیا ۔انکوائری چل رہی ہے لیکن سی پی او نے شہر کے اکثر بینک ناقص سیکورٹی کے باعث بند کرادیے ۔ جمعہ کوبینک بند ہونے کےباعث شہریوں کومشکلات کاسامنا رہا ۔ہفتہ اوراتوار کوبینک کی چھٹی ہونے کےباعث عملا ً شہر کےاکثر بینک تین دن بند رہیں گے ۔ زیادہ مشکلات ان افراد کیلئےہیں جن کے کاروبار بینکس سے منسلک ہیں ۔