کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کریک ڈاون جاری ہے۔ رات گئے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے یونٹ سیکٹر آفسیز اور یونٹ آفیسز پر تالے ڈال دیئے گئے ہیں۔ نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا میں دفاتر کے باہر تالے ڈال دیئے گئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دفاتر کے باہر پرچہ چسپا کر دیا گیا جس میں بغیر اجازت دفاتر کھولنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے احکامات درج ہیں۔