کراچی(آئی این پی)ڈاکٹر عامر لیاقت جذباتی ہیں، وہ ہمارے ہی ہیں، نظریاتی طور پر وہ ہمارے ہی ہے،متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پارٹی کے نامزد میئر وسیم اختر کراچی والوں کے میئر ہیں، پیچھے مڑ کر دیکھنے والے نہیں ہیں،وہ وہ بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرہے تھے،انہوں نے کہا کہ کراچی والے ایم کیو ایم کو نمائندہ جماعت مانتے ہیں اور وسیم اخترکراچی والوں کے میئر ہیں جو پیچھے مڑ کر دیکھنے والے نہیں ہیں، مشکل حالات میں کام کررہے ہیں، سب کو صبر پر مبارکباد دیتا ہوں، ایسا صرف نظریاتی سیاست کرنے والے ہی کرسکتے ہیں جب کہ مفاد کی سیاست کرنے والے ایسے مشکل وقت میں نہیں چل سکتے،انہوں نے کہا کہ وسیم اختر بھاری اکثریت سے میئر کراچی منتخب ہوں گے جو کراچی کو تیزی سے ترقی کی طرف لیکر جائیں گے،انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے اختیارات سے متعلق ایم کیو ایم قائد نے بھی بیان جاری کردیا، فیصلے پاکستان سے ہورہے ہیں، اب کوئی مسئلہ نہیں رہا، سیاسی دفاتر نہیں ہمارے عوامی دفاتر ہیں، اپیل کرتا ہوں کہ نائن زیرو اور دیگر دفاتر کھولے جائیں۔ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ کل رات عشاء4 کی نماز تک جو ابہام تھا وہ فجر کی نماز کے بعد کلئر ہوگیا،جبکہ نسرین جلیل غلط فہمی کا شکار ہوگئی تھیں ان کی کنفیوزن دور کی جاچکی ہے اور ڈاکٹر عامر لیاقت جذباتی ہیں، وہ ہمارے ہی ہیں، نظریاتی طور پر وہ ہمارے ہی ہے۔