منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

عامر لیاقت کی ’’اداکاری‘‘ پر جاوید چوہدری کی ’’تالیاں‘‘

datetime 24  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی ‘معروف کالم نگار اور اینکر پرسن جاوید چوہدری نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی قلابازیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پرفارمنس پر ان کا دل تالیاں بجا کر داد دینے کو کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی پرفارمنس اور اداکاری نے انہیں حیران کر دیا کہ کس طرح پہلے وہ الطاف حسین کے بیان کی وضاحت کرنے کی تگ و دو کرتے رہے اور تمام نیوزچینلز پر ایم کیو ایم کے قائدکے حق میں بیانات دیئے اور جب فاروق ستار اپنے ساتھی رہنماؤں کو لے کر پریس کانفرنس کے لئے پہنچے تو اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی سبز کڑتا زیب تن کئے ہوئے فاروق ستار کے ساتھ بھی قدم بہ قدم چل رہے تھے اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا اور پھر گزشتہ رات پونے 9بجے ان کا ضمیر جاگا اور انہوں نے کہا کہ میں اب تھک گیا ہوں ‘ میں اب آپ کو جواب نہیں دے سکتا ‘ اب میں سیاست سے اپنے آپ کو الگ کر رہا ہوں اور ایم کیو ایم سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس موقع پر جاوید چوہدری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی گزشتہ چوبیس گھنٹے کی پرفارمنس پر اگر عوام بھی نظر دوڑائے تو تالیاں بجانے پر مجبور ہو جائے گی۔ آخر میں جاوید چوہدری صاحب نے تالی بجا کر کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت آپ زبردست قسم کے انسان ہیں‘ آپ اچھے لیڈر بھی ہیں اور سیاستدان بھی۔ آپ اینکر بھی بہت اچھے ہیں کیونکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں آپ نے عوام کو پتہ نہیں چلنے دیا کہ آپ کس کے ساتھ ہیں۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…