لاہور(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو پاکستانی نہیں سمجھتا ٗ وفاداری کا دم بھرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے۔ایک انٹرویومیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ الطاف حسین کو پاکستانی نہیں سمجھتا جبکہ ان سے وفاداری کا دم بھرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے رابطہ کرنے والے فاش غلطی کریں گے وہ لوگ فاروق ستار سے معاملات پر نظر ثانی کریں، فاروق ستار کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں وہ بھی الطاف حسین سے تعلقات پر نظر ثانی کریں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کوئی بھی ہمارا سیاسی رہنما الطاف حسین سے رابطہ کرے گا یہ فاش غلطی ہوگی۔