اسلام آباد (این این آئی)سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزازاحسن نے کہاہے کہ سیاست میں کبھی مائنس ون فارمولے کامیاب نہیں ہوئے میرا نہیں خیال الطاف حسین اتنے جلدی مائنس ہوسکتے ہیں۔پارلیمنٹ کے اندر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد سے بہت بڑی غلطی ہوئی اس غلطی کی تلافی بہت مشکل ہے ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی رات میں کوئی کسی کی سیاست سے ختم نہیں کرسکتا۔فاروق ستار کی ایم کیو ایم کی کمان سنبھالنے کے بارے میں اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ الطاف حسین مائنس ہوگئے اور کمان فاروق ستار کو مل گئی ۔