پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

متحدہ کی لاتعلقی کے بعد الطاف حسین نے بڑااعلان کردیا، ایم کیو ایم اورپاکستان کے بارے میں کیا کہا؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 24  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پارٹی کی تنظیم سازی، فیصلہ سازی اور پالیسی سازی کے مکمل اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد کردیئے۔ ایم کیو ایم ترجمان واسع جلیل نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر پیغام شیئر کیا جس میں الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے تمام منتخب نمائندوں، ذمہ داروں، کارکنوں اور ہمدردوں سے اپیل کی کہ وہ تحریک کی بہتری کے لیے رابطہ کمیٹی کے ہاتھ مضبوط کریں۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں نے اپنی پریس کانفرنس میں جن خیالات کا اظہار کیا، وہ ان کا احترام کرتے ہیں۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا،’میں اب رابطہ کمیٹی کے مشورے کے مطابق اپنی صحت کی بہتری پر خصوصی توجہ دوں گا کیونکہ پے در پے حادثات، افسوس ناک خبروں اور مسلسل دن رات تنظیمی مصروفیات کی وجہ سے میں شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھا اور اپنی صحت پر توجہ نہیں دے پارہا تھا۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی سے اپیل کی کہ وہ لاپتہ کارکنوں کی بازیابی، ان کے پریشان حال اہلخانہ کی دیکھ بھال اور اسیر ساتھیوں کے مقدمات کی پیروی پر خصوصی توجہ دیں۔ واضح رہے کہ 22 اگست کو پریس کلب پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے کارکنوں سے خطاب میں الطاف حسین نے پاکستان مخالف نعرے لگوائے تھے جس کے بعد کارکنوں نے مشتعل ہوکر نجی ٹی چینل پر دھاوا بول دیا اور وہاں توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جان حق ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…