کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار کے الطاف حسین سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر بھنگڑا اور محب وطن کارکنان نے پاکستان زندہ باد کے پوسٹر لگا دیے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے قبل ہی ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر خواتین کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی ،پریس کانفرنس کے اختتام تک تسبیح اور دعائیہ کلمات پڑتی رہیں ، جونہی پریس کانفرنس ختم ہوئی تو نائن زیرو کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی جس کے بعد فاروق ستار کی حمایت کرنے والی خواتین کے ساتھ کمالوگروپ کے کارکنوں نے بدتمیزی کی ، خواتین بدتمیزی کرنے والے افراد کو پیچھے دھکیلتے ہوئے نائن زیرو کی دیواروں پر پاکستان زندہ باد کے اسٹیکر چسپاں کر دیئے ۔