کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عبدالحسیب خان نے قائد ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستان مخالف بیان پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد اورایم کیو ایم سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے بیان سے ہر اردوبولنے والے اور ہرمحب وطن پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے،پاکستان کے نام اور اسکی سالمیت کے خلاف کوئی بھی لفظ ہم بطور پاکستانی سننے کو تیار نہیں ہیں اور ہمیں قائد ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف نعروں سے ذہنی صدمہ پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں پچھلے سال ایم کیو ایم سے اپنا استعفیٰ دے چکا ہوں اور آج ایم کیو ایم اور اس کے قائد سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں جبکہ عبدالحسیب خان نے خدمت خلق فاؤنڈیشن سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت کرے اور اسے داخلی اور خارجی دشمنوں کی شرانگیزیوں سے محفوظ رکھے۔
اراکین اسمبلی کے بعد سینیٹرز کی بھی ایم کیو ایم سے علیحدگی،ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کردیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
پنجاب حکومت کا عوام کیلئے تحفہ، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال تیار
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
پی آئی اے کے اثاثوں کی مجموعی مالیت کتنی اور کتنے اثاثے فروخت کیے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل















































