اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی متحدہ قائد نے شروع کی، برطانوی شہری 20سالوں سے ٹارگٹ کلنگ کروا رہا ہے ایکشن کیوں نہیں لیتے؟،متحدہ قائد نے جو زبان استعمال کی دنیا کی کسی جمہوریت میں ایسا نہیں ہو سکتا،نریندر مودی نے بھی ایسی زبان استعمال نہیں کی تھی،میڈیا کو ڈرانے کے لیے دہشت پھیلائی گئی، حکومت کو ایم کیو ایم اور مسلح ونگز کیخلاف بھی کارروائی کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ گزشتہ روز متحدہ قائد نے جو زبان استعمال کی دنیا کی کسی جمہوریت میں ایسا نہیں ہو سکتا۔ نریندر مودی نے بھی ایسی زبان استعمال نہیں کی تھی۔ معافی تب مانگے جب ایک دفعہ ایسا بولا گیا ہو۔ متحدہ قائد کی پوری ایک تاریخ ہے۔ متحدہ قائد نے بھارت کی زمین پر پاکستان کیخلاف باتیں کیں۔ بھارت میں متحدہ قائد کو دعوت نامہ را کے کہنے پر دیا گیا تھا۔ برطانوی حکومت نے یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن ایکشن نہیں لیا گیا۔ برطانوی شہری 20سالوں سے ٹارگٹ کلنگ کروا رہا ہے ایکشن کیوں نہیں لیتے؟۔انہوں نے کہا کہ کراچی 80کی دہائی میں تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔ روشنیوں کے شہر کی تباہی متحدہ قائد نے کی۔ نصیر اللہ بابر کے آپریشن کے بعد پولیس والوں کو بھی چن چن کر مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کل میڈیا دفاتر پر حملہ کیا گیا کونسا ملک یہ برداشت کر سکتا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر کوئی ایسے واقعات کروائے۔ دہشت گردی تو پاکستان میں متحدہ قائد نے شروع کی۔ مہاجروں کے بچے ایسے نہیں وہ پاکستان سے پیار کرتے ہیں۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی تباہی میں ایم کیو ایم قائد کا ہاتھ ہے ان کے خلاف حکومت کو سخت کاروائی کرنی چاہیے ہے اور ایم کیو ایم کے مسلح ونگز کیخلاف بھی کارروائی کرنی چاہیے۔ ایم کیو ایم میں ہر کوئی دہشت گرد نہیں صرف مسلح ونگز کیخلاف ایکشن چاہتے ہیں۔ میڈیا کو ڈرانے کے لیے کل دہشت پھیلائی گئی۔عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس کیخلاف ایکشن نہ لینے پر خیبرپختونخوا میں قرارداد پاس کریں گے اس کے بعد سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔ 3ستمبر کو عوام کا سمندر لاہور آ رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میرے پاس کوئی عہدہ نہیں مجھے الیکشن کمیشن جانے سے کیوں روک رہی ہے۔ میرے جہلم جانے کیوجہ سے الیکشن کمیشن نے پابندی لگائی ۔
پاکستان میں دہشتگردی کس نے شروع کی؟ عمران خان نے بڑا دعویٰ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فورنگ میں ایک رات
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
تیل کی قیمتیں مزیدکم ہوں گی،وزیر مملکت نے خوشخبری سنادی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
مڈل کلاس طبقے کے لیے اب امپورٹڈ گاڑی خریدنا آسان؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا
-
ملازمین کیلیے انکم ٹیکس کے نئے سلیبز؛ کتنی تنخواہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی؟
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
3 روزہ تعطیلات کا اعلان
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب



















































