بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم پر پابندی، الیکشن کمیشن نے واضح اعلان کردیا

datetime 23  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن کے پاس کسی رجسٹرڈ سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا براہ راست اختیار نہیں ، پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کرنے غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے والی اور دہشت گردی کو بڑھاوا دینے والی سیاسی جماعت کے خلاف کارروائی کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔الیکشن کمیشن زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف اور غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے والی سیاسی جماعت کے خلاف الیکشن کمیشن یک طرفہ کارروائی نہیں کر سکتا، ریاست کے خلاف کارروائیوں میں ملوث سیاسی جماعتوں کے خلاف وفاقی حکومت ڈکلریشن جاری کرے گی، وفاقی حکومت ملک کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والی جماعت کے خلاف ڈکلریشن سپریم کورٹ میں جمع کروا نے کا اختیار رکھتی ہے،ریفرنس پیش کیء جانے کے 15 روز کے اندر سپریم کورٹ فیصلہ دے گی جو حتمی ہو گا، پولیٹیکل پارٹییز ایکٹ 2002 کے مطابق پارٹی تحلیل ہونے کی صورت میں اس کے تمام ممبران قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے فوری نا اہل ہو جائیں گے، اور موجودہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے تک دوبارہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے، کورٹ کے فیصلہ سے قبل اگر پارٹی سے مستعفی ہو جائے اور اس جماعت سے لا تعلقی کا اعلان کر دے تو وہ سزا سے بچ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…