اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعتزاز احسن نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی تجویز دیدی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ متحدہ قائد نے سنگین بات کی ہے جس پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے ذمہ دار متحدہ کے قائد ہیں اردو بولنے والوں کو قائد متحدہ سے دوری اختیار کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جن ملزمان کی ویڈیو میں شناخت ہوئی ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔سینیٹراعتزاز احسن نے کہاکہ الطاف حسین نے سنگین بات کی ہے ٗایم کیو ایم قائد نے نے نام لے کر تین ٹی وی چینلز پر حملہ کرنے کا کہا۔انہوں نے سندھ سیکرٹریٹ کو بھی بند کرنے کی دھمکی دی ٗیہ سپریم کورٹ پر حملے جتنا سنگین معاملہ ہے۔سینیٹراعتزاز احسن نے کہا کہ اردو بولنے والے شائستہ اور محب وطن لوگ ہیں انہیں الطاف حسین سے دوری اختیارکرنی چاہئے۔