اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 63جہلم ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی یاددہانی کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خط لکھ دیا اور جلسے میں شرکت کرنے سے بھی روک دیا گیا۔منگل کو این اے 63جہلم ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی یاددہانی کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خط لکھ دیا اور جلسے میں شرکت کرنے سے بھی روک دیا گی گیا،خط الیکشن کمیشن کے نمائندے ریٹرننگ آفسر خورشید عالم کی جانب لکھا گیا ہے،الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ خط میں کہا گیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقے کا دورہ نہیں کرسکتے،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔