کراچی( این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما ارم عظیم فاروقی نے ایم کیوایم کے قائد کے پاکستان مخالف بیان پر احتجاج کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رہنما ارم عظیم فاروقی نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے مجھے 3 ماہ سے معطل کیا ہوا تھا اور کہا جارہا تھا کہ میں کوئی اور پارٹی جوائن کررہی ہوں حالانکہ میں نے مصطفیٰ کمال کوصرف بھائی کہا تھا جس کی مجھے سزا دی جارہی تھی۔
ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ آج میں نے دیکھا کہ پاکستان مردہ باد کے نعرے لگے لیکن میرے لیے پاکستان زندہ باد ہے، یہ ہم سے پاکستان مردہ باد کے نعرے نہیں لگواسکتے۔
فاروق ستار، ڈاکٹر عامر لیاقت سمیت متعد رہنماؤں کی گرفتاری ، اہم رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں