کراچی(نیوزڈیسک)کشیدگی میں اضافہ،دھڑا دھڑ گرفتاریوں کے بعد ایم کیو ایم نے انتہائی قدم اُٹھانے کافیصلہ کرلیا، تفصیلات کے مطابق کشیدگی میں اضافہ اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے نجی ٹی وی چینلز کے دفاترپر حملوں کے بعد پیداہونیوالی صورتحال پر ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت نے انتہائی اقدام کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام اراکین سینٹ، اراکین قومی اسمبلی اور اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے استعفے دیئے جانے کا فیصلہ کیاجاچکا ہے اور کسی بھی وقت استعفے جمع کرائے جاسکتے ہیں، ایم کیو ایم کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل جاری بھوک ہڑتال کے باوجود کسی قسم کی شنوائی نہ ہونے کی وجہ سے ایم کیو ایم نے انتہائی اقدام کا فیصلہ کیا ہے ۔