اسلام آباد (آئی این پی)ایم کیو ایم کے رہنما عامر لیاقت حسین نے کہا کہ انسان جذبات میں آکر غلط بات کر دیتا ہے، خدا کرے میڈیا ہاﺅسز پر حملہ کرنے والے ایم کیو ایم کے کارکن نہ ہوں ۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کر رہے تھے، ایم کیو ایم رہنما عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میڈیا ہاﺅسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، خدا کرے یہ ایم کیو ایم کے کارکن نہ ہوں، پولیس کو ایسے افراد کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ انسان جذبات میں آکر غلط بات کردیتا ہے۔