اسلام آباد (نیوز ڈیسک) میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے بعد رینجرز کی بھاری نفری مرکز نائن زیرو میں داخل۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے متحدہ کی نائن زیرو پر بنائی گئی چوکیوں کا کنٹرول سنبھال لیااور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز نے واکی ٹاکی فون اور دیگر مواصلاتی آلات بھی قبضے میں لے لئے۔ ایم کیو ایم کے اہم رہنماؤں کے نام ایئرپورٹ واچ لسٹ میں شامل کر دیئے گئے۔ واضح رہے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مشتعل کارکنان نے ریڈ زون کے قریب ہنگامہ آرائی کی اور نجی نیوز چینل کے دفتر میں گھس کر نعرے بازی اور توڑ پھوڑ کی جس پر آرمی چیف نے ڈی جی رینجرز کو ہدایت کی تھی تشدد کرنے اور کرانے والوں کو گرفتار کیاجائے۔