اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما اور معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کو آئی آئی چندریگر روڈ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے ایم کیو ایم کے مرکز کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ رینجرز نے ایم کیو ایم کے قائد فاروق ستار اور خواجہ اظہار کو سب سے پہلے پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا اور اس کے بعد مزید کارکنان جن میں عامر خان‘ وسیم احمد‘ ساجد احمد شامل ہیں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مشتعل کارکنان نے ریڈ زون کے قریب ہنگامہ آرائی کی اور نجی نیوز چینل کے دفتر میں گھس کر نعرے بازی ‘توڑ پھوڑ کی جس کے بعد گرفتاریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔