اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آرمی چیف نے تشدد کرنے اور کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا کہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میڈیا ہاؤسز پر حملوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فون کیا ۔ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ آرمی چیف نے امن و امان کی صورتحال بحال کرنے کے لئے کہا ہے۔ فاروق ستار سے متعلق سوال کے جواب میں ڈی جی رینجرز نے کہا کہ فاروق ستار سے کیمپ میں موجود لوگوں کی شناخت حاصل کریں گے ۔ شناخت لینے کے بعد فاروق ستار کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے 18 میں سے ایک ٹاؤن میں واقعہ پیش آیا ہے۔ باقی علاقوں میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔