مریدکے (این این آئی) مریدکے بزرگ صحافی حاجی محمد عمر سیٹھی قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بزرگ صحافی حاجی عمر سیٹھی محلہ رحمان پورہ اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے کہ اسکی اہلیہ سدرہ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بزرگ صحافی حاجی عمر سیٹھی کو پہلے رسیوں کے ساتھ چار پائی کے ساتھ باندھا پھر سرپر ہتھوڑوں کے وار کر کے لہو لہان کر دیا اور خود ہتھوڑا لیکر تھانہ پیش ہو گئی کہ اس نے خاوند کو قتل کر دیا ہے پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا اور جب حاجی عمر سیٹھی کے گھر پہنچی تو وہ خون میں لت پت دیکھ کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔