بارکھان ( این این آئی ) ضلع بارکھان میں نواب بگٹی کی برسی کے موقع پر دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا تاہم کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی ۔ تفصیلا ت کے مطابق پیر کے روز ضلع بارکھان سے 20کلو میٹر دور کے فاصلے وکڑی کے علاقے جڑپ میں احساس ادارے اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا جو 26اگست کو نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر دہشتگردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا برآمد کئے جانے والے اسلحہ میں ایک عدد راکٹ لانچر 160عدد راکٹ لانچر کے گولے ، مزائل ایک عدد، مزائل کے گولے 54عدد ، ایم ٹی مائنز 8عدد ، دھماکہ خیز مواد 6کلو ڈیٹو نیٹر 150عدد اور سینکڑوں گولیاں برآمد کرلی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مزید تحقیقات جاری ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔