پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان اور طاہر القادری کوگرفتار کر نے کا حکم

datetime 22  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثٖر عباس زیدی نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر حملہ کے مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 50ملزمان کے ورانٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے پیر کو عدالت میں سماعت کے موقع پر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سمیت دیگر ملزمان کے ورانٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ پیش نہ کی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔عدالت نے غیر حاضر تمام ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 26ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ جبکہ عدالت نے 7حاضر ملزمان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔واضح رہے کہ دھرنوں کے دوران پارلیمنٹ ہاوس اور پی ٹی وی سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر حملہ کرنے ،کار سرکار میں مداخلت ،تھوڑ پھوڑ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے الزام میں تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…