اسلام آباد (این این آئی)سانحہ کوئٹہ کیخلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وکلاء نے احتجاجی ریلی نکالی تاہم سینئر رہنما اعتزاز احسن کو وکلاء نے خطاب کرنے سے روک دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وکلاء کا موقف تھا کہ وکلاء تحریک ایک بار پھر ہائی جیک نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی وکلاء کے خون پر سیاست ہونے دیں گے۔