جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

چینی انجینئرزپر حملہ،حساس اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

datetime 22  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حب(این این آئی ) شا ہ نورانی کی پہاڑیوں میں ایف سی اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے کالعدم تنظیم کے ایک کمانڈر کو دو ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ کی بھاری کھیپ بھی برآمد کرلی گئی ہے ،ہلاک ہونیوالے تینوں دہشتگرد اہم نوعیت کی گھنونی وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں ،دہشتگرد صدر پاکستان ممنون حسین کے صاحبزادے پر بم حملہ کرنے حب میں پولٹری فارم کے 9مزدوروں کے قتل اور چائنیز انجینئرز پر حملہ میں بھی ملوث ہیں۔تفصیلات کے مطابق حب میں تعینات ایف سی بلوچستان کے اہلکاروں نے حساس اداروں کے اہلکاروں سے مل کر کراچی سے تقریبا150کلومیٹر دور بلوچستان میں شاہ نورانی کی پہاڑیوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرکے ایک کالعدم تنظیم کے کمانڈر رزاق عرف رازق مری کو اسکے دوساتھیوں سمیت ہلاک کردیا ایف سی ذرائع نے تینوں دہشتگردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہونے کا دعوی کیا ہے اور ہلاک ہونیوالے تینو ں دہشتگردوں کی لاشوں کو حب کے گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال پہنچادیا ہے ایف سی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ مارے جانے والے تینوں دہشتگرد جون 2006میں چائنیز انجینئرز پر حب میں حملہ کرنے اورحب کے نواحی علاقے ساکران میں ایک پولٹری فارم کے 9مزدوروں کو قتل کرنے اور صدرپاکستان ممنون حسین کے بیٹے کی حب میں کانوائے پر بم حملے میں بھی ملوث بتائے جاتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…