جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

افغان مہاجرین کی واپسی،بڑا قدم اُٹھالیاگیا،جانے والوں کو خطیر رقم کی ادائیگی،دوبارہ واپسی روکنے کیلئے اہم اقدام

datetime 22  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سے 550 خاندان واپس افغانستان پہنچ گئے۔ پیر کو وزارت سیفران کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سے افغان مہاجرین کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے ٗگذشتہ روز 550 خاندان واپس افغانستان پہنچ گئے، واپس جانے والے مہاجرین کو فی کس 400 ڈالر دیئے جا رہے ہیں ٗ حکام کے مطابق اگر ایک خاندان میں 10 افراد آتے ہیں تو ان سب کو امداد دی جائیگی جو تقریباً چار ہزار ڈالر بنتے ہیں۔ واپس جانے والے خاندان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کی جانب سے نقد مالی امداد دی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق واپس جانے والے افراد کے طورخم بارڈر پر بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے فنگر پرنٹس لئے جا رہے ہیں تاکہ واپس جانے والے مہاجرین دوبارہ پاکستان میں داخل نہ ہو سکیں۔ حکام کے مطابق واپس جانے والے خاندانوں کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے مفت خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔ اب تک 58 ہزار 96 خاندان واپس افغانستان پہنچ چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…