اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا خیر مقدم۔تین اہم علیحدگی پسند رہنماؤں براہمداغ بگٹی، حربیار مری اور کریمہ بلوچ کے خلاف ملک دشمنی اور غداری کے الزامات کے تحت پانچ مقدمات درج ہو گئے۔ذرائع کے مطابق براہمداغ بگٹی، حربیار مری اور کریمہ کے خلاف عام شہریوں کی درخواست پر بغاوت کے مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔ان مقدمات کا تعلق انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بلوچستان کے بارے میں بیان پر ان رہنماؤں کے ردعمل سے ہے۔
جلا وطن بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی نے فیس بک پر جاری کیے گئے پیغام میں بلوچوں کے لیے آواز اْٹھانے پر انڈین عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا تھا جس کا تذکرہ نریندر مودی نے انڈیا کے یوم آزادی کے موقعے پر اپنے خطاب میں بھی کیا تھا۔ان سب مقدمات میں بھی براہمداغ بگٹی، حربیار مری اور کریمہ بلوچ کو فریق بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ براہمداغ بگٹی پر مسلح علیحدگی پسند تنظیم بلوچ رپبلکن آرمی، اور حربیار مری پر بلوچ لبریشن آرمی کی سربراہی کا الزام ہے جبکہ کریمہ بلوچ، بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن یعنی بی ایس او آزاد کی چیئرپرسن ہیں۔براہمداغ نے سوئٹزرلینڈ، حربیار مری نے برطانیہ، جبکہ کریمہ بلوچ نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے رکھی ہے۔
’’بلوچستان میں بھارتی مداخلت ‘‘ تین اہم پاکستانی شخصیات کیخلاف غداری کے مقدمات درج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں