لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ بند وق اور گولی سے تحر یک انصاف کی آواز کو دبا نہیں سکتی ‘حکمرانوں کو’’ قتل عام ‘‘کی سو چ ختم کر کے جمہو ری رویہ اختیار کر نا ہوگا ‘سیاسی مخالفین کو قتل کر کے راستے سے ہٹانے کی حکمرانوں کی سوچ سے سانحہ مہناج القرآن بھی ہوچکا ہے ‘ملک میں انصاف لینے کیلئے نسلیں ختم ہو جاتی ہے ‘حکمرانوں کی گورننس اب صرف انکی تقر یروں میں نظر آتی ہے حقیقت میں پنجاب میں گورننس ‘امن وامان اور عوام کے جان ومال کا تحفظ ایک خواب بن چکا ہے ۔ اتوار کے روز لاہور میں تحر یک انصاف کے قتل ہونیوالے کارکن تنویر کی نماز جنازہ میں شر کت اور انکے اہل خانہ سے انکی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بلدیاتی انتخابا ت سے حکمرانوں نے تحر یک انصاف کے کارکنوں کو قتل کر نے کا جو منصوبہ شروع کیا وہ آج بھی چل رہا ہے اور دوبھائیوں کے قتل کا مقدمہ لڑ نیوالے تنویر کا قتل بھی انصاف ‘آئین اور قانون کا قتل ہے جسکی ذمہ داری نااہل حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے بنائی جانیوالی پنجاب پو لیس کو اپنے سیاسی مقاصد اور سیاسی مخالفین کو راستے سے ہٹانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں حکمرانوں کو سیاسی مخالفین کو قتل کر کے راستے سے ہٹانے کی سیاست ختم کر نا ہوگا ورنہ تباہی صوبے او ر حکمرانوں کا مقدر بن جا ئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جمہو ریت کا دعویٰ کرتے ہیں مگر حکمرانوں کے اندا ز حکمرانی میں کہیں بھی جمہو ریت ‘آئین وقانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی تحر یک انصاف اقتدار میں آکر حکمرانوں سے خون کے ایک ایک قطر ے کا حساب لیں گی ۔
(ن) لیگ ’’قتل عام‘‘ ۔۔ بندوق اور گولی۔۔سینئر سیاستدان حکومت پر برس پڑے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں